Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج27 اگست بروز منگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

30 اگست تک کے دوران شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔

موسم کی صورتحال

سندھ، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اور شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

بلوچستان

خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، مستونگ، بولان، جھل مگسی، کیچ، پنجگور، گوادراور اورماڑہ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

پنجاب

اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

سندھ

تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

یہ بھی پڑھیں