شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ اس دوران ملتان،ساہیوال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آبادجبکہ 29 سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علا قوں میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشر قی و جنوبی بلو چستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، بو لان، جھل مگسی اور پنجگور میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم اس دوران قصور، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں تیزبارش کی بھی توقع۔
سندھ
تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری ، سانگھڑ ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد ، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار / شدید بارش کی توقع ۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔تاہم اس دوران بنوں، لکی مروت، ٹا نک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔


