Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

موڈیز کا پاکستان کو ’سی اے اے ٹو‘ ریٹنگ دینا حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کااعتراف ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شرفی کا کہنا ہے کہ موڈیز کا پاکستان کو ”سی اے اے ٹو“ ریٹنگ دینا حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کااعتراف ہے۔

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے کرم سے معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، پاکستانی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، قومی مفادات کو ترجیح دینے سے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں، امید ہے کہ معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی۔
مزیدپڑھیں :خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

یہ بھی پڑھیں