راجن پور(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار کردیا ہے۔
فاروق آباد کانسٹیبلری سے روانہ 25 اہلکار راستے میں بس سے اُتر گئے، چار روز قبل روانہ ہونے والےاہلکار ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب اترے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نقصان کے ذمہ دار ہیں، کچے میں نہیں جائیں گے۔
متعلقہ انچارج نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کا متبادل عملہ رحیم یار خان پہنچ چکا ہے، کچہ آپریشن کیلئے طلب نفری میں سے کوئی غیر حاضر نہیں۔
دوسری جانب پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی کچہ میں ڈیوٹی نہ کرنے سے متعلق خبر کو ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ڈی پی اورضوان عمر کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے واپس آنے والے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہیں ، کانسٹیبلان کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کے متعلق غلط خبر چلائی گئی جس کی سختی سے ترید کرتا ہوں، فی الوقت کوئی ملازم غیر حاضر نہیں پایا گیا ہے۔
ڈی پی او رضوان عمر نے کہا کہ پنجاب پولیس کچہ میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ نبرد آزما ہے، جرائم پیشہ عناصر کاقلع قمع مشن ہے ، کچہ کریمنلز کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

