لاہور کی سیشن عدالت نے کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے دوران اوریا مقبول جان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ اوریا مقبول نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس سے کسی کی توہین ہوتی ہو، عدلیہ کے فیصلے پر تنقید کرنا سب کا حق ہے، یہ حق عدلیہ نے دیا ہے۔
یاد رہے کہ21 اگست کو رات گئے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اوریا مقبول جان کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کر رکھا ہے۔
آئی جی بلوچستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نئےآئی جی بلوچستان تعینات

