Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج30 اگست بروزجمعہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (انڈیا)کے اوپر موجود ہے جو کراچی سے 270 کلومیٹر مشرق سے جنوب مشرق کے فاصلے پر ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔ جس کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں شدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کا امکان۔
آج رات سے 31 اگست کے دوران: شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔

موسم کی صورتحال

سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش۔ اس دوران موسلادھار بارش بھی متوقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی /جھکڑچلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسٰی خیل، بارکھان، مستونگ، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، بارکھان، کوہلو، بولان، جھل مگسی، پنجگور اور مکران میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے زیادہ تراضلاع میں شدید آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع۔ اس دوران تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں موسلادھار/ شدید بارش کی بھی توقع۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلا دھار بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں