Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

نتاشا دانش کو جیل میں کون کون سی سہولیات میسر؟ دیکھیں خبر

جیل حکام تو نتاشا دانش سےمتعلق سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں لیکن جیل کے ذرائع کچھ اور ہی بتارہے ہیں۔خواتین جیل کے بہت سارے سیکشن ہیں جن میں ایک وہ سیکشن ہے جہاں قیدی کی ذہنی کیفیت کی جانچ کی جاتی ہے جہاں قیدی کو پرکھا جاتا ہے کہ اسے ذہنی طور پر کوئی ایسا مسئلہ تو نہیں جس سے دیگر قیدیوں کو جانی نقصان پہنچ سکے۔یہ ایک وارڈ ہے اس میں اسپتال طرز کے بیڈ بھی لگے ہیں ذرائع کے مطابق ملزمہ نتاشا دانش کو اسی وارڈ میں رکھا گیا ہے اور یہ جگہ اس مقام سے پہلے ہے جہاں قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کو اس وارڈ میں بیڈ دیا گیا ہے اور جب سے انہیں عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے یہ قیدیوں کے وارڈ میں نہیں گئیں۔جیل ذرائع کے مطابق ملزمہ نتاشا دانش آزاد قیدی ہے جو جس وقت جہاں جانا چاہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ وہ نفسیاتی اسپتال کے بیڈ پر ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ کہیں اور بھی آجا سکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نتاشا دانش کو جیل میں جو سہولیات دی گئی ہیں ان میں بیڈ، اے سی، فریج، اوون، گھر کا کھانا، اچار، چاکلیٹس اور وائی فائی کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

190 ملین پاؤنڈز، عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

یہ بھی پڑھیں