Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

وفاقی حکومت کا ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے دو نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے ترمیم کی منظوری دی اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے مین لائن ون کے (ایم ایل 1) کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اورکابینہ نے منصوبے کے لیے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ ایم ایل ون کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گاجب کہ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے مرحلہ وار مکمل ہو گا۔

جوبرے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کیلئےپارٹی میں کوئی جگہ نہیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیں