انتباہ
رن آف کچ (انڈیا) اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ہوا کا شدیدکم دباو سمندری طوفان( اسنا) میں تبدیل ہوچکا ہےجو شمال مشرقی بحیرہ عرب میں کیٹی بندر سے 88 کلومیٹرجنوب میں اورکراچی سے تقریباً 170 کلومیٹر جنوب/جنوب مشرق میں موجود ہے ۔ سمندری طوفان( اسنا) ابتدائی طور پر مغرب/شمال مغرب کی سمت بڑھتےرہنے کا امکان ۔ جس کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سےکراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کا امکان۔جبکہ آج رات سے 01 ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی۔
31 اگست کے دوران : شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
موسم کی صورتحال
سندھ ، بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران سندھ اور بلو چستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران لسبیلہ،کیچ، آواران، گوادر،جیوانی، پسنی، اورماڑہ، خضدار، قلات، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، تربت اورپنجگور میں شدید آندھی /جھکڑ چلنے اورموسلادھار بارش بھی متوقع۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بہاولپور، بہاولنگر، خانپور ، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز/موسلا دھار بارش کا امکان۔
سندھ
کراچی ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، جیکب آباد، لاڑکانہ،دادو اور شہید بینظیر آباد میں موسلادھار / شدید بارش کی بھی توقع ۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد اور کرم میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔


