Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

عوام کے لیے اہم خبر،پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟جانیں

یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان کے باعث پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے آگئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں2 روپے 97 پیسے کمی کی تجویزہے۔

ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے سستا کرنے ، ایک لیٹر مٹی کا تیل 1 روپے 39 پیسے سستا اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے۔ردوبدل کی تجویز کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا ، جس کا یکم ستمبر 2024 کو نئی قیمت پراطلاق ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مجوزہ کمی آئی ہے، امریکی خام تیل دوہفتے میں 3.60فیصدکمی سے 74.69ڈالرفی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل دو ہفتے میں 2.34 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو بطور تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

نامعلوم افراد نےشیر افضل مروت کے گھر کو آگ لگا دی

یہ بھی پڑھیں