Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں