Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کےجھگڑے میں کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق لڑائی کا واقعہ 3 دن قبل 29اگست کو چکر مسجد کے قریب پیش آیا، قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی آتش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا اور خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو زخمی کردیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا اور رپورٹ درخواست کے ساتھ لف ہے، چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعہ کے گواہ ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس سمیت دیگر کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

نیا توشہ خانہ کیس، عمران اور بشریٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

یہ بھی پڑھیں