اسلام آباد(ویبڈیسک) وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیْ کے موقع پر 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت نے سال 2024 کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کے طور پر درج کیا ہے۔ سرکاری سرکلر کے مطابق عید میلاد النبی 16 ستمبر 2024 کو منائی جائے گی۔
تاہم حتمی فیصلہ نئے اسلامی مہینے کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ (4 ستمبر) کو ہوگا۔
4 ستمبر کو چاند نظر آنے کی صورت میں پہلی ربیع الاول 5 ستمبر کو ہوگی جب کہ 12 ربیع الاول 16 ستمبر کو ہوگی۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم، یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، ہر سال 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کو مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لیے ہر سال ملک بھر کی سڑکیں تہواروں میں بدل جاتی ہیں۔
ملک کے بڑے شہروں میں بھی بہت سے جلوس نکالے جاتے ہیں، جن میں شرکاء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی عقیدت کے اظہار کے لیے پرچم لہراتے اور نعرے لگاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :رحیم یار خان میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری