Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج03 ستمبربروز منگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

03 ستمبر کے روز: موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں ۔بارشوں کے باعث ، ڈیرہ غازی خان ، قلات،خضدار، ژوب اور بارکھان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

موسم کی صورتحال

کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار اوروسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو،سبی، کوئٹہ، چمن ،پشین ،زیارت، قلات ،لسبیلہ،خضدار اور آواران میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بارکھان، لسبیلہ، خضدار اور گر دو نواح میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

پنجاب

مری، گلیات،خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد،خوشاب، سرگودھا ، میانوالی، لیہ ،بھکر ،ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران وسطی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں سکھر،لاڑکانہ، گھوٹکی، شکار پور، کشمور، دادو، کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر ،سانگھڑ،خیر پور، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک،لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

یہ بھی پڑھیں