Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، مراعاتی پیکیج سامنے آگیا،تفصیلات دیکھیں

بلوچستان (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی مراعاتی پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیڈرز میں موجود ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، کسی کو کیش پیمنٹ نہیں ہو گی، کسان یا زمیندار کو بینک اکاو¿نٹس کھلوانا ہو گا، قرض ادائیگی براہ راست نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہوگی۔

کیسکو کے فیلڈ فارمیشن کے لوگ ٹیوب ویلز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے جمع کریں گے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیسکو کی میٹنگ کی جائے گی۔

ٹیوب ویلز کی سولر پینل پر منتقلی کے لئے پاور ڈویژن 20 سے 30 روز کا ٹائم فریم دے گا، ٹیوب ویلز کی ملکیت کے تنازعات کو ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، زمینداروں کے ساتھ کئے گئے حلف نامہ پر نظر ثانی بھی کی جائے گی۔

گورنر کاو زیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں