Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

8 فروری الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش، وزارت داخلہ کا وجوہات بتانے سے انکار

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک )وزارت داخلہ نے 8 فروری عام انتخابات کو موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن میں دی گئی ایک درخواست کے جواب میں وزارت داخلہ نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دن موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کیا۔

وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بھی وزارت داخلہ کو مذکورہ معلومات فراہم کرنے سے استثنی دیا۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے تاحال تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔ جب کہ وزارت اطلاعات نے مذکورہ معلومات کلاسیفائیڈ ہونے پر ریمارکس درج نہیں کیے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایک سیکشن آفیسر کی جانب سے جواب پر مذکورہ معلومات کو کلاسیفائیڈ قرار دیا گیا کہ کمیشن کا فیصلہ معلومات تک رسائی کے قانون کے منافی ہے۔

پی ٹی اے نے جواب دیا ہے کہ وزارت داخلہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہدایات جاری کرتی ہے، پی ٹی اے ان ہدایات پر عمل درآمد کی پابند ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال کے تحت سروسز بند کی جاتی ہیں، عام انتخابات کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کی گئی تھیں۔
مزیدپڑھیں :اسلام آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ،پراپرٹی ڈیلر سیکیورٹی گارڈ سمیت قتل

یہ بھی پڑھیں