موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ بعض مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کی توقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گردوانوح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔(امکان%30)
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم رات کے اوقات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم رات کے اوقات میں مری، گلیات، اٹک ، چکوال، ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /بونداباندی کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک اور بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک اور بارش کا امکان ۔


