اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ 2 نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی، سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھے گئے۔آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔
پشاوربڑی تباہی سے بچ گیا، موٹرسائیکل سوار خود کش جیکٹ پھینک کر فرار



