Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پشاوربڑی تباہی سے بچ گیا، موٹرسائیکل سوار خود کش جیکٹ پھینک کر فرار

پشاور (نیوزڈیسک) پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نامعلوم دہشتگرد موٹرسائیکل پر خود کش جیکٹ کیساتھ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،پشاور پولیس نے تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا .

پشاور پولیس نے رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی۔پولیس اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوارکو رُکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا ، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد کی تلاش جاری ہے۔
نائیجیریا ،آئل ٹینکراور ٹرک کے درمیان تصادم، دھماکے سے آگ لگ گئی ، 48 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں