نائیجیریا (نیوزڈیسک)آ ئل ٹینکر اور مویشیوں سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد زوردار دھماکے سےآگ لگ گئی ۔ المناک حادثے میں 48 افردا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے کہا کہ مئیڈوگری کے علاقے میں مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ،
مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پائی اگائی روڈ پر پیٹرول سے بھرے ٹینکر کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد اڑتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی،نایجریا وزیر محمد عمر بگو نے ہولناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
ترجمان حسینی ابراہیم نے مرنے والوں کی تعداد 48 بتائی اور حکام ابھی بھی جائے وقوعہ کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نائیجیریا کی سرکاری فرم NNPC لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمت میں کم از کم 39 فیصد اضافہ کیا جو کہ ایک سال سے زائد عرصے میں دوسرا بڑا اضافہ ہے
لیکن قلت بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں گاڑی چلانے والوں کو گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔،حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔
پشاوربڑی تباہی سے بچ گیا، موٹرسائیکل سوار خود کش جیکٹ پھینک کر فرار
