Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاکستان کے معروف اینکرپرسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں شارع فیصل پر کار حادثے میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن سید عبداللہ حسن جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ 40 سالہ سید عبداللہ حسن گاڑی چلا رہے تھے، جو ٹریفک سگنل کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، ریسکیو سروسز نے اینکر پرسن کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی ساجد سدوزئی نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا، مزید بتایا کہ گاڑی کا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مرحوم اینکر پرسن کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرجیل میمن اینکر پرسن کے گھر بھی پہنچے تھے۔بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صحافت میں سید عبداللہ حسن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی صحافی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، مرحوم اینکرپرسن کی فیملی سے تعزیت میں گورنر سندھ کا کہنا تھا اللہ مرحوم کو معافی عطا فرمائے، ان کو بلند درجات عطا کرے اور خاندان کو صبر عطا فرمائے، آمین۔

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل کی ترجمان شازیہ مری نے بھی حادثے میں اینکر پرسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس غم اور مشکل وقت میں خاندان کے دکھ میں برار کے شریک ہیں۔

سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر چوری، مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار، ساتھی فرار

یہ بھی پڑھیں