Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایسا ماحول بنا دیا گیا جیسے خداناخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا،بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کل رات جعلی حکومت نے جمہوریت کا جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکال دیا، جعلی حکومت جتنی بھی فسطائیت کرے، پی ٹی آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، جعلی حکومت کی فسطائیت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو مزید تقویت بخشتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، پارلیمنٹ پر شب خون مار کر بے توقیری کی گئی، پارلیمنٹ سے معزز اراکین کو اٹھاتے رہے جبکہ سپیکر ہاتھوں پہ ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھتے رہے، کل رات جوا ہوا وہ کبھی بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معزز وکلاء اور اراکین پارلیمنٹ کو بے توقیری کے ساتھ اٹھایا گیا، ایک جلسے کی کامیابی سے بد حواسی کا یہ عالم ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیرسٹر سیف نے ا پنے ایک اور بیان میں کہا کہ تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے، تقریر میں بعض ایسے الفاظ تھے جو کسی کی نظر میں قابلِ اعتراض ہو سکتے تھے، اگر قابلِ اعتراض الفاظ ادا ہوئے بھی ہیں تو ان کے لیے قوانین موجود ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ ڈیفامیشن لاء اور دیگر قوانین ہیں، ان کے تحت کارروائی کر لیں، یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایز کو پکڑنا شروع کر دیا، پورے ملک میں ٹینشن پھیلا دی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا جیسے خداناخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا ہے، ہماری جمہوری پارٹی اور تحریک ہے، ہم جدوجہد کر رہے ہیں، اس میں سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوس اور مظاہرے بھی ہوں گے۔

 

’وزیراعلیٰ علی امین کی گرفتاری کی اطلاعات، نمبرز بھی بند ‘ خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا موقف بھی آگیا 

یہ بھی پڑھیں