Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

’وزیراعلیٰ علی امین کی گرفتاری کی اطلاعات، نمبرز بھی بند ‘ خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ سے سے رابطہ نہیں ہورہا نمبر بند جا رہے ہیں ان کے قریبی بندے کا بھی فون بند ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اطلاعات ہیں اسلام پولیس نے علی امین کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دی ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہو۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر پر اعتراض ہے تو قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ہمیں ہر طرف سے دیوار سے لگایا جارہاہے تقریر بھی نہ کریں تو پھر کیا کریں، حکومت نے تو اب حد کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شام 5 سے 6 بجے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہو رہا ان سے میری آخری بار بات تین بجے ہوئی تھی علی امین نے بتایا تھا کہ میٹنگ میں شرکت کےلیے اسلام آباد جاؤں گا ان کی پشاور میں صبح 10بجے سے میٹنگ کا شیڈول بھی جاری ہوا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں، ان کی گرفتاری کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کیے جارہے تھے وہ درست نہیں ہیں
مزیدپڑھیں :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکوگرفتارکرلیاگیا

یہ بھی پڑھیں