اسلام آباد(نیوزڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس کل12ستمبر جمعرات کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔بھارت نے اجلاس میں شرکت کیلئے وفد پاکستان بھیجنے سے انکار دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔
ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ خیال رہے پاکستان نے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے تھے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔
جلاؤ گھیراؤ کیس، میاں اسلم اقبال،خرم شہزاد اشتہاری قرار



