Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےدرخواستوں پرسماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے جسمانی ریمانڈ کے تمام آرڈرز ایک جیسے ہی ہیں، اسٹیٹ کو جواب دینے دیں کہ ایسا کیا ہو گیا تھا کہ 8، 8 روز کا ریمانڈ دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.

چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ کوجواب دینے دیں ایساکیاہوگیاتھا کہ 8،8 روزکاجسمانی ریمانڈدیاگیا،چیف جسٹس یہ توایسا عمل ہےجس کی کوئی مثال نہ ملتی ہو،۔پراسیکیوٹرجنرل نےمقدمےکامتن پڑھ کرسنایاہم نےدیکھناہےآخرکیاہواجو8روزہ جسمانی ریمانڈہوگیا،چیف جسٹس عامرفاروق پراسیکیوٹرجنرل کےایف آئی آرپڑھنےپرچیف جسٹس کے ریمارکس ،اس ایف آئی آرکاآتھربھی دلچسپ ہے،چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس ہےیارضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ۔شیرافضل مروت سے پستول برآمد ہو گیا،پراسیکیوٹر جنرل، 4دن ہو گئے، آپ نےجو کرنا تھا وہ کر لیا ،چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا 8دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ 2دن کادےدیتے، کسٹڈی دی جاتی ہےلیکن حتمی طورپرکسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ میں مضحکہ خیزقسم کےالزامات لگائےگئےاور 8دن کاریمانڈدیدیا
رحیم یار خان:این اے 171 ضمنی الیکشن: تیر چل گیا، پی ٹی آئی کو شکست،پیپلزپارٹی کے امیدوار طاہر رشید کامیاب

یہ بھی پڑھیں