Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

حکومت نے بجلی چوری روکنے کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دےدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ناکام ہو گئیں،حکومت نے بجلی چوری کیخلاف کارروائی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دےدیا۔

وزارت توانائی نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی،وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں، میپکو کی معاونت کیلئے رینجرز تعینات کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز تعیناتی کا مقسد بجلی چوری کیخلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے،رینجرز کی تعیناتی کا خاتمہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا۔

یکمشت اضافہ ختم ؟؟؟ سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم خبر آ گئی 

یہ بھی پڑھیں