اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرورہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی ناکامی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی ذات کیلئے اپنے ادارے کو اس طرح تباہ کرنے کی سازش میں شامل ہونا ہماری عدالتی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے،
سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس طلب کرے اور فائز عیسیٰ سے استعفیٰ دینے کا کہے امید ہے پاکستان کے تمام جج اور وکلاء فائز عیسیٰ کا سوشل بائیکاٹ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی عوام کے لیے دن بچا لیا۔مسلسل اخلاق، آئین اور قانون سے ماوراء مؤقف کی وکالت پر مامور کر کے آصف زرداری نے بلاول بھٹو کی سیاست ختم کر دی ہے اب پیپلز پارٹی کی اگلی قیادت آصفہ زرداری ہو سکتی ہیں اور آصف زرداری کی خواھش بھی یہیں تھی۔



