چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس اور ادویات کی تیاری کے باعث پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، چہرے کی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت اب 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
فروخت کنندگان کا کہنا ہے کہ چین میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی طلب نے قیمتوں میں اضافے کو جنم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، چین میں گدھوں کی کھال سے مختلف کاسمیٹکس مصنوعات اور ای جیا نامی دوا تیار کی جاتی ہے، جس کے لیے ہر سال لاکھوں گدھوں کو ذبح کیا جاتا ہے۔
گدھا گاڑی چلانے والوں نے بتایا کہ پہلے جو گدھا آٹھ سے بارہ ہزار روپے کا ملتا تھا، اب اس کی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کی دیہاڑی مشکل ہوگئی ہے۔
حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا ،عدالتی ترمیمی بل پیش کرنے کی تمام کوششیں ناکام


