Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ملک کی سمت کاتعین،چیف جسٹس نہیں، پارلیمنٹ کریگی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کی سمت چیف جسٹس نے نہیں بلکہ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نے متعین کرنی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اسد قیصر میرے محترم ہیں، آپ اسپیکر کی کرسی پر براجمان رہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈرافٹ تو تب سامنے لایا جائےگا اگر بل ایوان میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پہلے کابینہ میں معاملہ آتا ہے، اس کے بعد کابینہ کی خصوصی کمیٹی اس کو جانچتی ہے، کابینہ اور خصوصی کمیٹی کے بعد پارلیمنٹ میں بل آتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی یہ بل مسودہ بن کر کابینہ نہیں گیا تو اس کو ایوان میں کیسے لایا جا سکتا ہے، ہم نے اتحادیوں سے بل پر مشاورت کی تھی، آئینی ترامیم کوئی نئی بات نہیں، یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں