Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

نمبر گیم پورا، فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں، رانا ثناء

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں بلکہ نتیجہ خیز رہی ہیں۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے۔

یہ بے نتیجہ یا ہار جیت والی بات نہیں ہے۔ آج پارلیمینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے یا پھر ملتوی ہو جائے گا تاکہ مشاورت کا عمل مکمل ہوسکے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔

پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی،2سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم، 3افراد شدید زخمی

یہ بھی پڑھیں