Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

کراچی،2سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم، 3افراد شدید زخمی

کراچی (ویب ڈیسک)دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئےہیں۔

زمان ٹاؤن کورنگی اڑھائی کے علاقے میں دوپیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا،فریقین کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا۔
ایس ایچ او عتیق الرحمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق علاقے میں پتنگ بازی پر بچوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا دو سیاسی تنظیموں کے کارکنوں میں تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔

پولیس کے مطابق ندیم عرف بلا نامی شخص اپنےنامعلوم افراد کے ساتھ آیا اور آصف سبحان نامی شخص کے گھر پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دوسری تنظیم کے کارکنوں نے بھی فائرنگ شروع کردی ۔

ندیم بلا کا تعلق پیپلز پارٹی جبکہ ارشاد پستولی اور یاسر کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے، متحدہ کے کارکنوں کی جوابی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے 2 کارکن اعجاز اور شان زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں
ملک کی سمت کاتعین،چیف جسٹس نہیں، پارلیمنٹ کریگی، اعظم نذیر تارڑ

یہ بھی پڑھیں