Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

5اشیاء فریج میں رکھنا سنگین خطرناک ؟جانیےکیا اور کیوں

اسلام آباد(ویب دیسک)شہری گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء کے فوائد اور نقصانات جانے بغیر انہیں فریج میں رکھ دیتے ہیں جسسے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

فریج میں رکھی چیزیں کب خراب ہوجاتی ہیں ہمیں اس کا علم ہی نہیں اور ہم مسلسل انہیں استعمال کرتے رہتے ہیں۔

ہم آپ کو ان اشیاء کے بارے میں تفصیل بتانے جا رہے ہیں جنہیں فریج میں رکھنا خطرے سے خالی نہیںہے۔

فریج میں ڈبل روٹی رکھنا درست نہیں۔ ڈبل روٹی کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا چاہیے، ورنہ زیادہ بہتر ہے کہ اسے وقت پر کھا لیا جائے۔

لہسن،پیاز فریج میں نہیں بلکہ کاؤنٹر پر رکھنے پر زیادہ دیر تک تازہ رہتےہیں۔ انہیں فریش رہنے کے لیے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔

خواتین شہد کو خرابی سے بچانے کے لیے فریج میں رکھ دیتی ہیں جو کہ بل کلا ٹھیک نہیں ہے۔شہد فریج میں رکھنے سے گاڑھا اور اس کی ساخت خراب ہوجاتی ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنےسے یہ کافے عرصے تک تازہ رہتا ہے۔

زیادہ تر افراد ٹماٹروں کو فریج میں رکھتے ہیں لیکن اس سے اس کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔بہتر ہے اگر ٹماٹر چھیل بھی لیے ہوں تو انہیں فریج میں نہ رکھیں اور اسے فوری استعمال کرلیں۔

 

مزید پڑھیں:خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پرتیار

یہ بھی پڑھیں