اسلام آباد(نیوزڈیسک)علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ترامیم کا مقصد ٹو تھرڈ میجورٹی کیلئے گینگ آف تھری کو توسیع دینا ہے۔گینگ آف تھری کا ایک ممبر قاضی فائر اور دوسرا سکندر سلطان ہےشیطانی ترامیم کے تحت اپ کے آئین کو معطل کیا جا رہا ہے.
یہ 9 مئی کو آگ لگنے والوں کو تحفظ دینے کیلئے کیا جا رہا ہے 8فروری کو ووٹ چوری کرنے والوں کو تحفظ دینے کے لیے بھی یہ کیا جا رہا ہےیہ پی ٹی ائی کو ختم کرنے کیلئے بھی کیا جا رہا ہے..
ججز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے،پیسہ لوٹنے والوں ہے تحفظ اور ووٹ چوروں کو تحفظ دینے کے لیے بھی یہ کیا جا رہا ہے کیا کسی نے ان ترامیم میں لور کورٹس میں ججز بڑھانے کی بات کی لور کورٹس میں ججز بڑھانے کا فائدہ عوام کو ہونا تھا،کیا 17 سیٹوں کی نیشنل اسمبلی والوں کو عوام کی فکر ہے
کتنی جلدی میں ایک ایک دن میں فیصلہ ہو رہا ہے کہ ججز سپریم کورٹ میں بڑھا دیا جائے یہ ملک کے ساتھ میرے خیال میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سازش ہو رہی ہے پانی پی ٹی ائی چاہتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اپ اس پر احتجاج کریں..
پرامن احتجاج ائینی حق ہےہمارا حق ہے کہ ہم اپنا حق مانگیں کیونکہ انہوں نے احتجاج کی اجازت نہیں دینی این او سی نہیں دینا 28 ستمبر ہفتہ کو ہم لیاقت باغ جائیں گے کیونکہ ہمیں پتہ ہے این او سی نہیں ملنا ہم پرامن احتجاج کے لیے جائیں گے وکلا سے امید رکھتے ہیں کہ وہ 2007 کی طرح اب بھی جوڈیشری کے تحفظ کے لئے ہمیں لیڈرشپ دیں گے۔
