Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کوایم ڈی کیڈ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ جامعہ تاحکم ثانی ٹیسٹ کے نتائج نہ جاری کرے، عدالت کو آج شام ساڑھے چار بجے بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا۔

حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل یونیورسٹی کو اسٹے آرڈر سے متعلق فوری طور پراطلاع دے، عدالت نے 26 ستمبرکے لیئے وزارت ہیلتھ سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کردیے۔
مزیدپڑھیں :شردھا اور فرحان کی نازیبا ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

یہ بھی پڑھیں