Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ، کتنی کمی ؟ جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔ ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں،ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں8 ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

کراچی میں سو لر پینلز سے متعلق نمائش جاری ہے جس حوالے سے سندھ کے وزیرِبلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے،200 یونٹ والوں کیلئے ہم سولر پیکیج لارہے ہیں، سولر پیکج میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا،سولر پیکیج کہیں بالکل مفت اور کہیں معمولی قیمت پر دیا جائے گا، اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذغیر قانونی ، اقدام عدالت میں چیلنج

یہ بھی پڑھیں