Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

کراچی میں ریس لگانے والے ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے سفاری پارک میٹرو مارٹ کے قریب ریس لگانے والے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکرز کے ڈرائیور، ٹینکرز چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکرز کو ہی آگ لگا دی۔

عوام نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے کچلے جانے والے نوجوان کو ٹینکر کے نیچے سے نکالا، لیکن موٹر سائیکل سوار کچلے جانے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

موٹر سائیکل سوار کی لاش کو اسپتال روانہ کردیا گیا، لاش کی اسپتال روانگی کے ساتھ مشتعل عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل عوام نے احتجاج کرتے ہوئے واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔

حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار نوجوان کو محمد ذیشان کے نام سے شناخت کیا گیا، جاں بحق محمد ذیشان کی عمر 21 سال تھی۔
مزیدپڑھیں :لیاقت باغ پرجھڑپیں، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا راولپنڈی میں داخلہ بند، قافلوں پر پولیس کی شیلنگ

یہ بھی پڑھیں