Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور احتساب عدالت مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو عمران خان کا تھا، دنیا ان کی آواز سنتی ہے۔عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس طرح کا سلوک رکھا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں،ساری پاکستانی قوم اور مسلم امہ ایک طرف کھڑے ہو جائیں گے:

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہر سچے پاکستانی کی طرح، میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام خود ہی اپنے ہیرو کیلئے باہر نکلتی ہے،

موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے،پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے:

عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں،عدلیہ پر پورا یقین ہے،

انشاء اللہ جلد ہی عمران خان دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے:عمران خان کی دشمنی میں صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے

:پنجاب کے کاشت کار آج رُل گئے ہیں، کوئی ان کا والی وارث نہیں،آج دوسروں کیلئے اناج اگانے والوں کے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔
تل ابیب ،فلسطینی جنگجووں کی فائرنگ ، 8 اسرائیلی آباد کار ہلاک، 20 زخمی

یہ بھی پڑھیں