Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

تحریک انصاف کے لیے سرپرائز،اسلام آباد میں پاک فوج آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں تعینات رہے گی۔


واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کررہی ہے، اور کارکنان وہاں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قافلے میں شریک افراد کئی روز تک رکنے کے انتظامات کرکے آرہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :کون سا اداکارمحبت کرتا ہے؟کرن جوہر کے انکشاف سے انوشکا حیران

یہ بھی پڑھیں