Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کی احتجاج کی پالیسی تبدیل مرکزی رہنماء نے تصدیق کر دی

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔پی ٹی آئی اب ضلعی سطح پراحتجاج کرے گی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے نئی حکمت عملی کی تصدیق کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھرپنجاب میں احتجاج کی کال دے دی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔تحریک انصاف نے کارکنوں کو حساس مقامات کے قریب جلسہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا۔14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

یہ بھی پڑھیں