Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے بڑوں کی اہم بیٹھک طے پاگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چھبیسویں مجوازہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے اور دونوں جماعتوں کے بڑوں درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گا، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی اس ملاقات میں ساتھ ہوگی، پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم کے مسودے پر بات کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمان اور سینیٹ کے اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اجلاسوں میں آئینی ترامیم پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی خبر آءی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ تاہم، جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر اور لیگل ٹیم کے ممبر کامران مرتضیٰ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعیت علماء اسلام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی آئینی ترامیم کے مسودے کی شئیرنگ کی بات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہونے پر پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں :وزیراعلیٰ علی امین نے پولیس کو دیئے گئے اختیارات واپس لے لئے

یہ بھی پڑھیں