Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سعودی سرمایہ کاروں کی آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے،جنرل عاصم منیر

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے بڑے وفد کی پاکستان آمد دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وفد نے ملاقات کی ، سعودی وفد کی سربراہی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کی۔

اعلیٰ سطح کا سرکاری، تجارتی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی یقین دہانی کرائی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، فیڈرل بورڈ کے پرچے ملتوی

یہ بھی پڑھیں