Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، فیڈرل بورڈ کے پرچے ملتوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونیوالی ایس سی او کانفرنس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔فیڈ رل بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،

اعلامیہ کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے امتحان کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کئے گئے ۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہونگے ، طلبہ اور تعلیمی ادارے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے

یہ بھی پڑھیں