اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر پاکستان ترکمانستان میں امن کے حوالے سے منعقدہ عالمی فورم میں شرکت کرینگے۔
عالمی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے معروف شاعر اور فلسفی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔صدر پاکستان عالمی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کرینگے۔دفتر خارجہ کے مطابق فورم میں شرکت کے دوران صدر پاکستان کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
امریکہ کا سب سے بڑا دشمن چین نہیں ایران ہے : کملا ہیرس کا انکشاف


