Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دیدی

ملتان(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب 25 رنزبناکرآوٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود 11 ، محمدرضوان 10 اور بابراعظم 5رنزبناکرآوٹ ہوئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے،اس طرح پاکستان کی ٹیم دوسری اننگزمیں 220 رنزبناکرآوٹ ہوگئیگزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

ملتان ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنزپاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

یہ بھی پڑھیں