Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ایس سی او کونسل کی سربراہی پرپاکستان کو مبارکباد، بھرپور تعاون کریں گے، بھارتی وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کی ہیڈز آف کونسل کی سربراہی سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی ایس سی او کی صدارت کی میعاد کے دوران بھرپور تعاون کرے گا۔ہمارا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

دو بڑے تنازع جاری ہیں جن کے پوری دنیا پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کورونا وبا نے ترقی پذیرممالک کو بری طرح متاثرکیا۔ ایس سی او کے رکن ممالک کو قرضوں سمیت مختلف چیلینجز کا سامنا ہے۔
کاروبارپی ایس ایکس: 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا

یہ بھی پڑھیں