سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی، ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کا آئینی ترامیم پر اتفاق ہوگیا ہے، مولانا فضل الرحمان تجاویز پر پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیں گے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگا۔
سپریم کورٹ کے 5 یا 9 رکنی آئینی بنچ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز ہے۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا اس کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے تقرر کی میعاد مقرر ہوگی، سوموٹو نوٹس کا سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی ترمیم ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔علاوہ ازیں 19ویں آئینی ترمیم کو مکمل ختم کرنے کی تجویز ہے، آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فلور کراسنگ پر نااہلی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بی آئی ایس پی وظیفے میں اضافہ ؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

