ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کانوائے پر آئی ای ڈی دھماکہ، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے فارم ہاؤس امین فارمز کے قریب پیش آیا،
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی، 1 زخمی کی حالت تشویشناک، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی ۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی
آئی ڈی دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی بم دھماکے میں دو ایف سی اہلکار سپاہی شیراز اور عبدالولی زخمی ہوئے ہیں زخمی اہلکاروں کو فوراً سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا واقعہ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز اور ہتھالہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


