Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

26ویں آئینی ترمیم پاس کرانے کے لیے تاریخی ہارس ٹریڈنگ ،کس کی کتنی بولی لگی ،صاحبزادہ حامد رضا کاہوشربا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جشن کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، آئینی ترمیم ان کے لیے وبال بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی دعویدار حکومت نے خود اراکین اسمبلی کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم دراصل عدالتی نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے پیش کی گئی ہے۔ ان کے بقول، وفاداریاں تبدیل کرنے والے پہلے بھی کچھ دن ہمارے ساتھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین تھا کہ 2 اراکین وفاداری نہیں نبھائیں گے۔

پارلیمنٹیرینز کی خرید و فروخت پر بات کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے انکشاف کیا کہ اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لیے 80 کروڑ روپے تک کی نقد رقم دی گئی، اور یہ بولی 2 ارب روپے تک بھی پہنچ گئی۔ اراکین کو ادائیگی کی کرنسی اور مقام کا انتخاب بھی اپنی مرضی سے کرنے کی اجازت دی گئی، چاہے وہ ڈالر ہو یا روپے۔

انہوں نے اے بی این نیوز کے پروگرام “بدلو” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زین قریشی نے اپنے والد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان سے ہدایات لیں۔ شاہ محمود نے ظہور قریشی کو پیغام دیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دیا تو ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

زین قریشی کے لاپتہ ہونے پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انہوں نے شاہ محمود کو پیغام بھجوا دیا تھا کہ زین کسی صورت حکومت کو ووٹ نہیں دے گا۔ زین قریشی کے لاپتہ ہونے کے بعد صورتحال واضح نہیں، اور اب اس معاملے پر کمیٹی تحقیقات کرے گی۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف بیرون ملک کب جا رہے ہیں ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں