26 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیئے ہیں جبکہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیربعد شروع ہوگا۔ اجلاس میں بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کےتینوں ارکان کیلئے نشستیں لگا دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بذریعہ رجسٹرارسپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختراورجسٹس یحییٰ آفریدی کا نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کیے۔
خیال رہے کہ نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی مکمل ہوگئی ہے جبکہ اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے تاہم نئے چیف جسٹس کا نام رات تک سامنے آجائے گا۔اجلاس کیلئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اراکین کی آمد شروع ہوئی تو صحافی نے کامران مرتضیٰ سے سوال کیا کہ کیا ذہن بنا کر آئے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ذہن باہر نہیں اندر بنتا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ابھی تک میرے پاس کوئی نام نہیں آیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج طے کرلیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا ’اللہ بہتر جانتا ہے‘۔اس موقع پر رعنا انصار نے کہا کہ آج پہلا اجلاس ہے دیکھتے ہیں کیا طے ہوتا ہے۔
ارب پتی برطانوی بزنس مین بھی عمران خان کی رہائی کیلئے میدان میں
