اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری ،وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے، ہراسگی واقعات میں ملوث افراد اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔
ذرائع کیمطابق ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پراپیگنڈے پر سخت کارروائی ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کیساتھ فعال ہو گئی، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کیخلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہو گی۔
نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنےکی منظوری دی تھی، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم ہو جائیں گے اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔
بنگلادیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا


